امریکی جنگ بندی کی تجویز میں نیتن یاہو کی نئی شرائط

   

غزہ: حماس تحریک نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی جنگ بندی کی تجویز میں نئی شرائط اور مطالبات شامل کیے ہیں۔ حماس نے کہا کہ نئے مطالبات میں ثالثوں کی جانب سے بیان کئے گئے اسرائیلی لیٹر سے بھی دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔ یہ لیٹر امریکی صدر بائیڈن کے منصوبے اور پھر سلامتی کونسل کی قرار داد کا حصہ تھا۔حماس نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو ایک بار پھر کسی معاہدے تک پہنچنے سے روکنے ، تاخیر کرنے اور بچنے کی حکمت عملی کی طرف لوٹ آئے ہیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا غزہ کی پٹی کی صورتحال کو حل کرنے کیلئے روم میں ہونے والی اجلاس کے بعد واپس اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔