امریکی جوڑے نے بینک کھاتہ میں اتفاق سے جمع 120,000 ڈالر استعمال کرلئے

   

Ferty9 Clinic

مانٹرس ولے (پنسیلوینیا) ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قیاس کیجئے کہ کسی دن آپ بیدار ہوں اور آپ کو پتہ چلے کہ اپنے بینک کھاتہ میں 120,000 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ آپ نے یہ رقم جمع نہیں کرائی اور نہ ہی کوئی لاٹری جیتی ہے لیکن آپ کے کھاتہ میں یکایک اتنی رقم آجائے تو آپ غیر معمولی طور پر خوش ہوجائیں گے ۔ خوشی میں کوئی خراب بات نہیں لیکن آپ اس کے بارے میں بینک سے جانکاری حاصل کئے بغیر اس کو استعمال کرنے لگیں تو آپ پریشانی میں پڑسکتے ہیں۔ اسی طرح کی غلطی پنسیلوینیا میں مانٹرس ولے کے جوڑے رابرٹ ولیمس اور ٹیفانی ولیمس نے کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں تقریباً ڈھائی ہفتوں میں 100,000 ڈالر خرچ کردیئے ۔ یہ اپنے آپ میں جرم ہے۔ بی بی اینڈ ٹی بینک میں آپریٹر کی غلطی سے یہ رقم غلط اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ۔ اب ولیمس جوڑے کو الزامات کا سامنا ہے اور وہ فی کس 25,000 ڈالرس کے عوض ضمانت پر رہا ہیں۔