امریکی جہاز پر 114ملاح کورونا پازیٹو،تعداد بڑھنے کا خدشہ

   

واشنگٹن۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے نیوکلیائی توانائی سے لیس طیارہ بردار جہاز’ تھیوڈور روزویلٹ ‘ پر کیپٹن عملے کے 114افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے اور متاثرین کی متعداد ابھی اور بڑنے کی خدشہ ہے ۔کارگزار بحریہ افسر تھامس موڈلی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہمارے تقریباً 114کیپٹن کورونا وائرس سے پازیٹو ہیں۔میں پورے یقین کے ساتھ آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ان کی تعداد بڑھے گی۔یہ ممکن ہے کہ سیکڑوں میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا پازیٹو کیپٹنس میں سے کسی کو اسپتال میں داخل نہیں ہونا پڑا ہے ۔متاثرین میں صرف ہلکے یانارمل فلو جیسی علامات نظر آئی ہیں جبکہ کچھ میں کوئی علامت نہیں نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ کیپٹن پہلے صحت مند ہوچکے ہیں۔موڈلی نے بتایا کہ انہوں نے روزویلٹ کے کمانڈنگ افسر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے کیونکہ انہوں نے جہاز پر سوار کورونا متاثرین کیلئے عام طورپر مدد مانگی تھی۔انہوں نے کہاکہ عوامی طورپر مدد مانگنے پر جہازپر انفیکشن پھیلنے کے بارے میں اطلاع لیک ہوئی جس سے غیر ضروری دہشت پھیل گئی۔