نیویارک : ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی جیلوں سے گزشتہ 18 ماہ کے دوران 29قیدی فرار ہو چکے ہیں۔ وفاقی جیلوں سے فرار ہونے والے ان مجرموں میں سے نصف ابھی تک دوبارہ گرفتار نہیں ہو سکے۔ یہ تمام قیدی ایسی جیلوں سے فرار ہوئے ہیں، جن کی سکیورٹی کا لیول انتہائی کم ہے جبکہ کچھ میں تو قیدیوں کو محدود کرنے کی خاطر مناسب رکاوٹیں بھی نہیں۔ ناقدین کے مطابق ان جیلوں کی سکیورٹی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔