امریکی جیل سے فرار خطرناک قیدی 2ہفتے بعد پکڑا گیا

   

فلا ڈیلفیا : امریکہ کی ریاست پنسلوینیا کی جیل سے فرار ہونے والے خطرناک قیدی کو بالآخر 2 ہفتے بعد پکڑ لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جیل سے فرار کے بعد سے پولیس کے سراغ رساں کتوں، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں کو چکما دینے والے اور برازیل سے تعلق رکھنے والے قیدی ڈینیلو کیولکانٹے کو اس مرتبہ پولیس کے کتے نے ہی دبوچ لیا۔رپورٹس کے مطابق قیدی کو ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا سے پولیس کی بھاری نفری نے دوبارہ حراست میں لیا اور اس دوران اس نے چوری کی ہوئی شرٹ پہن رکھی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا قیدی ڈینیلو کیولکانٹے قتل کے جرم کی سزا کے طور پر جیل میں قید تھا اور 2 ہفتے قبل فرار کے دوران وہ پولیس کے سراغ رساں کتوں، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں کو چکما دینے میں کامیاب ہوا تھا۔