نیویارک3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی فضائی حملے میں ایک عراقی فوجی عہدیدار کی ہلاکت کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4.4 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس کے نتیجہ میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ہندوستان اپنی تیل کی ضروریات کا 85 فیصد حصہ بیرونی ممالک سے در آمد کرتا ہے ۔