واشنگٹن، 30 ستمبر (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی سرکاری اصطلاح میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اب Artificial Intelligence (AI) کے بجائے (SI) Intelligence Super کی اصطلاح استعمال کرے گی۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ بڑے ماہرین اور کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی اصطلاح تبدیل کرنے سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو محض ’’آرٹیفیشل‘‘ کہنا اس کی موجودہ اور مستقبل کی صلاحیتوں کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، اسی لیے انتظامیہ نے اس کیلئے ’’سوپر انٹیلی جنس‘‘ کی اصطلاح اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ٹیکنالوجی کی دنیا کی کئی بڑی شخصیات شریک ہوئیں، جن میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ، گوگل کے سی ای او سندر پچائی، ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک اور دیگر اہم ٹیک کمپنیوں کے سربراہان شامل تھے۔ اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی، اس کے محفوظ استعمال اور مستقبل میں اس کی حکومتی سطح پر اہمیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔