امریکی حکومت چین کے سرکاری میڈیا پر کنٹرول کی خواہاں

   

واشنگٹن ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ذرائع ابلاغ کے پانچ سرکاری چینی اداروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ان اداروں کے ذریعے کمیونسٹ حکومت اپنے پروپیگنڈا کو پھیلاتی ہے۔ اب انہیں غیر ملکی مشن کے طور پر دیکھا جائے گا۔ اس امریکی اقدام کی زد میں شنہوا، چائنا گلوبل ٹیلی وڑن نیٹ ورک اور چائنا ریڈیو آئیں گے جبکہ اخبار چائنا ڈیلی اور دا پیپلز ڈیلی بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ امریکی اعلان کے مطابق اس کا اثر صحافتی سرگرمیوں پر نہیں پڑے گا۔ امریکی حکام کو شک ہے کہ ان اداروں کے صحافیوں کو بیجنگ براہ راست کنٹرول کرتا ہے۔