امریکی حکومت کا افغان باشندوں کیبیدخلی روکنے پاکستان سے رابطہ

   

واشنگٹن: امریکی حکومت پاکستان سے 25 ہزار افغان باشندوں کی بے دخلی روکنے کیلئے پاکستان کی نگران حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ان افغان باشندوں کے تحفظ کیلئے ہاٹ لائن قائم کرنے کے علاوہ شناخت کے لیے خطوط بھی جاری کردیے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو کابل میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے سے کچھ قبل یا بعد افغانستان چھوڑ کر پناہ کیلیے پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔امریکی حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو سب سے زیادہ تشو یش خطرات میں گھرے افراد کی سلامتی کے حوالے سے ہے جو امریکہ منتقلی کے خواہش مند بھی ہیں، ان کی سلامتی اور دوبارہ بحالی پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔امریکی سفارت خانے کے تر جمان جوناتھن نے بھیجے گئے ایک سوال نامے کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی حکومت افغان پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے پر عمل کررہی ہے جن کے پاس پاکستان مین رہنے کا قانونی جواز نہیں ہے۔