امریکی حکومت کا ای سگریٹ کے مختلف ذائقوں پر جزوی پابندی کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکومت نے ای سگریٹ کے سب سے مقبول دو ذائقوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق اس پابندی کا مقصد نوجوان نسل کی صحت کا تحفظ ہے۔ امریکہ میں ای سیگرٹ کے دو مقبول ذائقوں جْول اور انجوائے پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ گزشتہ برس ستمبر سے وائٹ ہاؤس میں زیر غور تھا۔ امریکی خوراک و ادویات کے قومی ادارے ایف ڈی اے کے مطابق ای سیگرٹ کی کارٹریج میں تمباکو یا مینتھول کے علاوہ کسی اور شے کی آمیزش کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔