امریکی خاتون اول جِل بائیڈن ایک بار پھر کوویڈ 19 کا شکار

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز کہا ہے کہ ٹیسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہا ہے کہ خاتون اول جِل بائیڈن کووِڈ 19 سے متاثر ہیں تاہم ان میں وبا کی ہلکی نوعیت کی علامات ہیں۔دوسری طرف صدر جو بائیڈن کا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔بائیڈن کی 72 سالہ اہلیہ آخری بار گذشتہ سال اگست میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جب کہ 80 سالہ صدرکا آخری بار جولائی 2022 میں کرونا ٹسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ان کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ کل شام خاتون اول نے کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر پر ہی ہیں۔بائیڈن پیر کی شام ڈیلاویئر سے اکیلے لوٹے تھے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹسٹ ہوا اور ان کا نتیجہ منفی آیا۔