امریکی خاتون اول کی فٹبال میچ میں آمد پرشدید نعرے بازی

   

نیویارک : فلاڈیلفیا ایگلز اور ڈلاس کاؤبای کے درمیان اتوار کو کھیل کے دوران امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو وہاں پر موجود لوگوں کے نعروں نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔امریکی صدر کی اہلیہ فلاڈیلفیا ایگلز کی اعزازی کپتان منتخب ہوئیں لیکن جب وہ میچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے میدان میں داخل ہوئیں تو ٹیم کے شائقین نے شدید نعرے بازی کی۔دریں اثنا فاکس نیوز نے اشارہ کیا کہ کھیلوں کے ایونٹ میں جل بائیڈن کی شرکت وائٹ ہاؤس کے کینسر مون شاٹ اقدام کو فروغ دینے کی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایک ویکسین پر مبنی کینسر امیونو تھراپی تیار کرنا ہے۔جِل بائیڈن نے فٹ بال کے میدان میں کینسر کے متعدد مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔