٭ امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ایک وکیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا جس نے مواخذہ مقدمہ کی سماعت کے دوران ان کے 13 سالہ لڑکے بیرن ٹرمپ کا نام لیا تھا۔ پامیلا کرلان نے یہ کہتے ہوئے کہ صدور بادشاہ نہیں ہوتے ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے کا حوالہ دیا تھا۔ میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ چھوٹے بچے کیلئے رازداری ضروری ہے اور انہیں سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔ تمہاری اس حرکت کیلئے تمہیں شرم آنی چاہئے۔