الماتی (قازقستان) ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ناسا کی کرسٹینا کوچ نے ایک سال تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہ کر اب تک کسی بھی خاتون خلاء باز کے اتنے طویل عرصہ تک خلاء میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور زمین پر واپس آگئیں۔ انہوں نے یوروپین اسپیس ایجنسی کے لوکاپرمیٹانو اور روسی اسپیس ایجنسی کے الیگزنڈروورسٹاف کے ساتھ زمین پر واپسی کی۔ انہوں نے وہاں 328 دن گزارے۔ اسی دوران روس کی روزکاسموس اسپیس ایجنسی کے سربراہ ڈیمیتری روگوزین نے بتایا کہ تمام خلاء باز بحفاظت واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام خلاء باز ہشاش بشاش ہیں۔ 41 سالہ کرسٹینا مشی گن میں پیدا ہوئیں اور وہ پیشہ سے انجینئر ہیں۔ انہوں نے ناساکی ایک اور خاتون خلاء باز پیگی وہٹسن کے خلاء میں 289 دن گزارنے کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 28 ڈسمبر 2019ء کو قائم کیا تھا۔