نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) امریکی خاتون فٹ بال ٹیم کے مرد ٹیموں کے برابر تنخواہ کے مطالبہ سے متعلق کئے گئے دعوے کو ایک عدالت نے مسترد کر دیا ہے ۔کیلی فورنیا کی ایک ضلعی عدالت کے جج آر گیری کلسنر نے خواتین ٹیم کے مردوں کے برابر تنخواہ اور سہولیات ملنے کے دعوے کو مسترد کر دیا اور اس معاملے میں امریکہ فٹ بال فیڈریشن کے حق میں فیصلہ دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ خواتین کی قومی ٹیم کو مردوں کی ٹیم کے مقابلے میں اوسط فی میچ کی بنیاد پر زیادہ ادائیگی کی گئی ہے ۔عدالت نے اس کے ساتھ ہی خواتین کھلاڑیوں کی طرف سے مرد کھلاڑیوں کے مقابلے میں یکساں سہولت نہیں ملنے کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا۔ مقدمے کی سماعت کی آئندہ تاریخ 16 جون مقرر کی گئی ہے ۔کھلاڑیوں کی ترجمان مولی لیونسن نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے سے حیران اور مایوس ہیں۔ لیکن ہم مساوی تنخواہ کو لے کر اپنی مانگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔