واشنگٹن ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا چار ارب روپے کی لاٹری جیت کر بھی انعامی رقم سے محروم ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی خاتون کاانعامی ٹکٹ غلطی سے کپڑوں میں ہی دھل گیا۔لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کردیں۔ خاتون کے ٹکٹ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کی گئی ۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر انعام نہیں دیا جاسکتا۔