امریکی خاتون مچھلی کھانے کے بعد ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم

   

واشنگٹن:امریکہ میں ایک خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے چاروں اعضاء سے اس وقت محروم ہوگئی جب اس نے مبینہ طور پر کم پکی ہوئی تلاپیا مچھلی کا استعمال کیا، یہ مچھلی مہلک بیکٹیریل انفیکشن سے آلودہ تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کی دوست کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے متاثرہ خاتون مقامی اسپتال میں زیر علاج رہی اور حال ہی میں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کی دوست کے مطابق خاتون نے مچھلی مقامی مارکیٹ سے خریدی تھی اور گھر میں پکائی تھی اسے کھانے کے بعد خاتون کی حالت غیر ہوگئی اور موت کے منہ میں چلی گئی ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے متاثرہ خاتون کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اسے کوما میں ڈال دیا تھا کیونکہ اس کے دونوں ہاتھ، ٹانگیں ، ہونٹ کالے ہوچکے تھے جبکہ دونوں گردے فیل ہو رہے تھے۔