اسلام آباد۔6جون( سیاست لااٹ کام ) امریکی خاتون سنتھیارچی نے الزام عائد کیا ہے کہ 2011 ء میں پاکستان کے اُس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے آفس میں اُن کی عصمت ریزی کی تھی۔ پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیار چی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر دست درازی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ فیس بُک پر لائیو اپنے ویڈیو براڈ کاسٹ میں کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں قائدین نے اُن کے ساتھ یہ حرکت اُس وقت کی جب وہ صدر کے مکان میں تھیں۔ سنتھیارچی وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم میں ہے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت، بے ہودہ اور نازیبا قرار دیا ہے۔ رحمان ملک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون نے نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اُکسانے پر لگائے جن کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان رحمان ملک نے کہا کہ یہ الزامات ایسے وقت پر سامنے آئے جب رحمان ملک نے بحیثیت چرزامین داخلہ کمیٹی بینظیربھٹو پر الزامات کا نوٹس لیا۔