امریکی خانگی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر پہنچ گیا

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : تاریخ میں پہلی بارایک نجی خلائی جہاز چاند کی سطح پر پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اوڈیسس کے چاند پر اترنے سے نصف صدی میں امریکہ پہلی مرتبہ چاند کی سطح پر پہنچا ہے۔ امریکہ میں قائم ایک نجی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ خلائی جہاز نے چاند کی سطح پر پہنچ کر گزشتہ پچاس سالوں میں پہلی بار امریکہ کی چاند پر موجودگی کا جھنڈا گاڑ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خانگی کمپنی کے جہاز نے چاند کی سطح کو چھوا ہے۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں قائم خلائی تحقیق کی نجی کمپنی انٹیوٹیو مشینز (آئی ایم) کی طرف سے خلا میں بھیجا گیا جہاز جمعرات کو چاند پر اترا۔ اس کمپنی کے سربراہ اسٹیو آلٹیمس نے کہا میں جانتا ہوں کہ یہ انتہائی ہیجان خیز تھا لیکن ہم (چاند) کی سطح پر ہیں اور ہم سگنل موصول کر پا رہے ہیں۔ چاند پر خوش آمدید۔