امریکی خلا باز جم لوول چل بسے

   

واشنگٹن۔ 9 اگست (یو این آئی) ناسا کے مشہور خلا باز جم لوول، جنہوں نے 1970 میں اپولو 13 کے اُس خطرناک مشن کی قیادت کی تھی جو چاند پر اترنے کی کوشش ترک کرنے پر مجبور ہو گیا تھا، 97 برس کی عمر میں فوت ہوگئے ۔ناسا کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لوول کا7 اگست کو لیک فاریسٹ، الینوائے میں انتقال ہوا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔ لوول کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی بحریہ کے کیپٹن جیمز اے ’جم‘ لوول ایک نیوی پائلٹ اور افسر، خلا باز، رہنما اور خلا کے مہم جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ اپولو 13 کی کمان سنبھالنے سے پہلے ، جو ناسا کا تیسرا کامیاب چاند پر اترنے والا مشن ہوتا، لوول تین بارجیمینی 7، جیمینی 12 اور اپولو 8 مشنز میں خلا کا سفر کر چکے تھے ۔تاہم، اپولو 13ویں مشن کے دوران، عملے کے سروس ماڈیول میں موجود ایک آکسیجن ٹینک اس وقت پھٹ گیا جب وہ زمین سے تقریباً دو لاکھ میل کی دوری پر تھے ۔ اس دھماکے نے تین رکنی ٹیم جس میں لوول، جان سوئیگارٹ جونیئر اور فریڈ ہائس جونیئر شامل تھے ۔