امریکی دفاعی وفد کا دورہ تائیوان، چین کا شدید رد عمل

   

تائی پے : امریکی محکمہ دفاع کے سابق سربراہان کا ایک وفد منگل کو تائیوان پہنچا جبکہ چین نے اس دورے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ اس امریکی وفد میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کے دور کے سابق دفاعی عہدیدار شامل ہیں۔ تائیوان نے اس دورے کا یہ کہہ کر خیر مقدم کیا ہے کہ اس سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ جزیرہ تائیوان میں جمہوری طرز کی حکومت ہے تاہم چین کا دعوی ہے کہ یہ اس کی سرزمین ہے اور اس نے اسے چین میں ضم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کر رکھا ہے۔ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں تائیوان کو سب سے حساس اور اہم مسئلے کے طور پر دیکھتا ہے۔