امریکی دواخانہ میں ایرانی سفیر سے ملاقات کیلئے جواد ظریف کی درخواست مسترد

   

٭ امریکہ نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ایک درخواست مسترد کردی جو انہوں نے نیویارک کے ایک ہاسپٹل میں کینسر کے علاج کیلئے شریک اپنے سفیر برائے اقوام متحدہ ماجد تخت روانچی کی عیادت کیلئے کی تھی۔ امریکہ نے کہا کہ اگر ایران کی طرف سے گرفتار شدہ متعدد امریکی شہریوں کو رہا کیا جائے گا تو اس صورت میں امریکہ انہیں یہ اجازت دے سکتا ہے۔ ظریف پر جولائی میں سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔