واشنگٹن / ماسکو / نئی دہلی : 3 اگست ( ایجنسیز ) امریکی دھمکیوں کے باوجود ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی ہندوستانی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائی گئی، ہندو ستان میں تیل کی کمپینوں سے نہیں کہاگیاہیکہ وہ روسی تیل خریدنا بندکردیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندو ستانی کمپنیوں کیروس سے معاہدے طویل البنیاد ہیں، ممکن نہیں ہندو ستان ایک ہی رات میں روسی تیل لینا بند کردے تاہم بھارت کی4 سرکاری آئل ریفائنریز نے روس سے خام تیل کی خریداری میں دلچسپی نہیں لی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔ امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا گیا جس کے جواب میں ہندوستان نے امریکہ سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی تھی۔