امریکی رپورٹ پر شمالی کوریا کا سخت اعتراض

   

سیول، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے امریکی محکمہ خارجہ کی اس سالانہ رپورٹ کو بے حد اشتعال انگیز قراردیا ہے جس میں اس کو (شمالی کوریا کو) دہشت گردی کے اسپانسرڈ ملک کے طور پر درج کیا گیا ہے ۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اپنے ملک کو امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کوا سپانسر کرنے پر سخت اعتراض کیاہے ۔ امریکہ نے دہشت گردی 2018 پر اپنی رپورٹ میں شمالی کوریا کو ان ممالک میں نامزد کیا تھا جو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے ذمہ دار ہے ۔کوریا سینٹرل نیوز ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ اب بھی شمالی کوریا کے لئے دشمن پالیسی اپنا رہا ہے ۔