امریکی ریاست آرکنسامیں اسقاطِ حمل پر پابندی

   

واشنگٹن : امریکہ کی ریاست آرکنسانے ایسے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسقاطِ حمل پر ہر طرح کی پابندی عائد ہو گی، حتیٰ کہ ریپ کے بعد حاملہ ہونے والی خواتین بھی حمل ضائع نہیں کرا سکیں گی۔اس قانون کی منظوری کے بعد اس کے حامی یہ توقع کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ بھی 1973 کے اس حکم نامے پر نظر ثانی کرے گی جس میں قانونی طریقوں سے اسقاطِ حمل کی اجازت دی گئی تھی۔قدامت پسند سمجھی جانے والی ریاست آرکنساکے گورنر ایسا ہچینسن کا کہنا ہے کہ قانون میں صرف اس صورت میں اسقاطِ حمل کی اجازت ہو گی جس میں ایمرجنسی کی صورت میں خاتون کی زندگی بچانا مقصود ہو۔اْن کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کا مقصد یہ ہے کہ سپریم کورٹ بھی موجودہ قوانین پر دی گئی اپنی رولنگ پر نظرِثانی کرے۔آرکنسامیں منظور کیے جانے والا یہ قانون موسمِ گرما سے قبل نافذ العمل نہیں ہو گا۔