واشنگٹن : امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں اس سال 21 اپریل کو پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے ایک 42 سیاہ فام شخص اینڈریو براؤن جونئیر کے خاندان اور وکلآ نے ان کے لئے انصاف کی جلد از جلد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو اینڈریو براون جونئیر کی آخری رسومات میں شہری حقوق کی تنظیموں کے کئی نمائندہ افراد نے شرکت کی۔42 سالہ اینڈریو براؤن 21 اپریل کو شمالی کیرولائنا کے ایلزبتھ سٹی میں اس وقت گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے، جب پولیس، منشیات سے متعلق ان کی تلاشی اور انہیں گرفتاری کے وارنٹ دینے کی کوشش کر رہی تھی۔اس واقعے کے بعد شمالی کیرولائنا میں کئی دن تک احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ براؤن کے خاندان والوں کی جانب سے ایک غیر جانبدار اور آزاد پوسٹ مارٹم رپورٹ کا مطالبہ کیا گیا۔
