امریکی ریاست میں بس کا حادثہ

   

Ferty9 Clinic

یوٹاہ سٹی۔22ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست اوٹاہ میں بس حادثے میں چینی بولنے والے کم از کم 4 سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بس میں30 افراد سوار تھے جن میں سے 4 ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے جبکہ10 افراد شدید زخمی ہیں، بس چینی زبان بولنے والے سیاح کو لے کر برائس کین یان جا رہی تھی، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہائی وے پٹرولنگ پر مامور سپاہی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس حادثے کی وجوہات ابھی تک ہنوز نامعلوم ہیں۔