واشنگٹن: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد کی موت ہوگئی۔پولیس افسران نے بتایا کہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 02:42بجے نیسکوپیک، لوزرنے کاؤنٹی میں ایک دو منزلہ گھر میں آگ لگ گئی ۔ گھر میں 14 افراد مقیم تھے ۔ اس واقعے میں چار لوگ زندہ بچ گئے لیکن تین بچوں سمیت دیگر 10 افراد کی موت ہوگئی ۔ ریاستی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔