امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

   

واشنگٹن،27نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان سے عام زندگی مفلوج ہو گئی ،جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ڈنیور سمیت کئی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے ۔ دوسری جانب جنوبی کیلی فورنیا کی سڑکوں پر زبردست بھیڑ لگ گئی اور گاڑیوں کی لمب لمبی ی قطاریں لگ گئیں جس کے سبب مسافر شدید سردی میں قومی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔