امریکی سائنسداں بھی چندریان۔ 2 مشن کے نتائج کے منتظر

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلائی سائنسداں جن میں ناسا کے سائنسداں بھی شامل ہیں، اس وقت ہندوستان کے چندریان۔ 2 کے چاند پر تاریخی لینڈنگ کو سانس روکے ہوئے مشاہدہ کررہے ہیں جو ہفتہ کی اولین ساعتوں میں چاند پر اترے گا۔ چندریان۔ 2 کا لینڈنگ موڈیول ’’وکرم‘‘ چاند کی سطح پر لینڈنگ مرحلہ کا سفر ہفتہ کی اولین ساعتوں میں شروع کرے گا۔ چاند کی سطح پر تاریخی لینڈنگ کے بعد ہندوستان ایسا چوتھاملک بن جائے گا جنہوں نے چاند کی سطح پر لینڈنگ کی۔ قبل ازیں روس، امریکہ اور چین یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں لیکن ہندوستان کے مشن کی خوبی یہ ہیکہ یہ چاند کے جنوبی قطب کا احاطہ کرے گا جسے اب تک تسخیر نہیں کیا گیا۔