امریکی سفارتخانے پر قبضے کے 40 سال مکمل

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی دارالحکومت تہران میں چالیس برس قبل اسلامی انقلاب کے بعد امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیے جانے کی یاد میں خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ قبضہ 444 دن جاری رہا تھا اور اس دوران وہاں قابض افراد نے امریکی سفارت خانے کے عملے کے بعض اراکین کو بھی اپنی تحویل میں لیے رکھا تھا۔ آج کی تقریبات میں سے سب سے اہم ایرانی مظاہرین کی وہ ریلی ہو گی، جو سابقہ امریکی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے سے نکالی جائے گی۔ اس ریلی سے ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی خطاب کریں گے۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق مختلف شہروں میں اس دن کے حوالے سے خصوصی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے دوران آیت اللہ خمینی کے حامیوں نے امریکہ نواز بادشاہ رضا شاہ پہلوی کو اقتدار سے باہر کر دیا تھا