امریکی سفارت خانہ میں دیوالی

   

واشنگٹن /نئی دہلی : ہندوستان میں امریکی سفارت خانے کی کمیونٹی نے اتوار کو امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کے ساتھ دیوالی منائی۔سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی سفارت خانے کی کمیونٹی نے ہندوستانی لباس میں تہوار منایا جہاں لوگوں کو رنگولی بناتے ، سفارتخانہ کی سجاوٹ کرتے اور رقص کرتے اور ہندوستانی دھنوں سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا گیا۔مسٹر گارسیٹی نے ٹویٹر پر کہا، “یہاں نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کی پوری کمیونٹی کا شکریہ۔
برطانوی ہائی کمیشن کی
دیوالی کی مبارکباد
لندن /نئی دہلی: ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اتوار کو دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ برطانوی ہائی کمیشن نے ٹویٹر پر کہا، “ہمارے یو کے اِ ن انڈیا فیملی کی طرف سے آپ کے لئے ۔ ہم آپ سب کو ایک محفوظ اور خوشحال دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم رشی سنک نے “امید کے ساتھ مستقبل” دیکھنے کے پیغام کے ساتھ دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے لوگوں کو بندی چھوڑدیوس کی مبارکباد بھی دی۔پیغام میں، مسٹر سُنک نے کہا: “دنیا اور برطانیہ میں جشن منانے والے سبھی لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد۔