امریکی سفارت خانہ پر حملہ دہشت گردوں کی سازش : پومپیو

   

واشنگٹن ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آج کہا کہ عراق میں واقع امریکی سفارت خانہ پر حملہ دراصل دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں انہوں نے ملوث افراد کے نام بھی بتائے ۔ پومپیو نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ابو مہدی المنہدس اور قیس الخزالی ہیں جبکہ انہیں حملہ کیلئے اکسانے والوں میں ہادی الامری اور فالح الفیاض ہیں ۔ پومپیو نے اپنے ٹوئیٹ میں تصویریں بھی شیئر کی ہیں جہاں چاروں افراد کو امریکی سفارت خانہ کے باہر کھڑا ہوا دکھایا گیا۔

کینیڈا میں ریل پٹری سے اتری، 13 زخمی
اوٹاوا، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا کے مینی ٹونا صوبے کے پورٹیز لا پئیری کے نزدیک ایک مسافر ٹرین پٹری سے اترجانے کے سبب ریل میں سوار 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا نے یہ جانکاری دی۔رپورٹ کے مطابق مینی ٹوبہ صوبہ کے پورٹیز لا پیئری کے نزدیک ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ڈرائیور عملے کے 5 افراد اور 8 مسافر زخمی ہوگئے ۔