کیف ۔ یوکرین کے بحران کے تناظر میں امریکہ نے دارالحکومت کیف میں قائم اپنے سفارتخانے کو دارالحکومت کیف سے مغربی شہر لویوَو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مطابق یہ ایک عارضی احتیاطی اقدام ہے۔ انہوں نے یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعیناتی سے پیدا ہونے والی ڈرامائی صورتحال کے تناظر میں واشنگٹن کے اس اقدام کو درست قرار دیا۔ امریکہ کئی ہفتوں سے یوکرائن پر روسی حملے سے خبردار کر رہا ہے جبکہ روسی قیادت کسی بھی طرح کے حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کرتی آئی ہے۔ کریملن ناٹو سے دور رس حفاظتی ضمانتوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔