کراکس ۔ 7 اکتوبر (ایجنسیز) وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے میں بم دھماکے کی جھوٹی سازش بینقاب ہوگئی ہے۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے امریکہ پر الزام لگایا کہ انکے حساس اداروں نے دارالحکومت کراکس میں امریکی سفارتخانے میں بم دھماکا کرکے فالس فلیگ کارروائی کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ نیکولس مدورو نے یہ بات ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بیرون ملک سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایک انتہا پسند مذہبی گروپ یہ کارروائی کرسکتا ہے۔
البانیہ: دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک، 2 افراد زخمی
تیرانے ۔ 7 اکتوبر (ایجنسیز) البانیہ کی عدالت میں دورانِ سماعت فائرنگ سے جج ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرہ? عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران ایک شخص (مدعا علیہ) نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 30 سالہ مشتبہ شخص موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔