امریکی سفارت کار کی عرب امارات میں پھنسے افغانوں سے ’معافی‘

   

نیویارک / کابل : امریکی سفارت کار نے کابل سے انخلا کرنے والے ہزاروں افغان شہریوں سے معافی مانگی ہے جو تاحال متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اعلیٰ امریکی سفارت کار نے امارات میں پناہ لینے والے افغانوں سے بات چیت کرتے ہوئے جلد امریکہ منتقلی کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ شناخت کی تصدیق اور دیگر معاملات نمٹانے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔اعلیٰ امریکی سفارت کار نے ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے جب امریکہ کو ہزاروں کی تعداد میں انخلا کرنے والے امریکی شہریوں کے مستقبل کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔امارات میں پھنسے ہوئے افغانوں سے ملاقات کے بعد سفارت کار اور دیگر حکام نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی امریکہ منتقلی میں تاخیر پر غصے کا اظہار کیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ صحافیوں اور پراسیکیوٹرز سمیت چند افغانوں کو شاید کبھی بھی امریکہ کا ویزہ نہ ملے۔