امریکی سنیٹر وینس کی چین کےنائب وزیراعظم سے ملاقات

   

بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے کہا کہ جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بیجنگ کا دورہ کرنے والے کانگریس کے پہلے رکن اسٹیو ڈینس اتوار کو چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے اور ملک کے سیکنڈ ان کمانڈ انہیں چین کی پالیسیوں کا تعارف کرائیں گے ۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی، امریکی سینیٹرا سٹیو ڈینس نے ہفتے کے روز چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ سے صحافیوں کے سامنے گرم جوشی سے تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی محصولات اور فینٹینیل کی غیر قانونی تجارت سے نمٹنے کے حوالے سے تناؤ بڑھ رہا ہے ۔اسٹیو ڈینس، جو اس سے قبل جنوبی چین کے ایک اقتصادی مرکز گوانگ زو شہر میں امریکی اشیائے خورونوش کی کمپنی “پراکٹر اینڈ گیمبل” کے لیے کام کر چکے ہیں، نے کہا ہے کہ وہ چین کا چھٹا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ 2018 میں لی کیانگ سے ملے جب وہ شنگھائی میں پارٹی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔