امریکی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اسٹیفن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکہ کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اسٹیفن بریئر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹس بریئر کی جون میں سپریم کورٹ کی موجودہ مدت کے اختتام پر ریٹائرمنٹ متوقع ہے۔موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن اس معاملے میں پہلے ہی سیاہ فام خاتون کی تعیناتی کا عندیہ دے چکے ہیں۔