امریکی سیبوں پر کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کے فیصلے کے خلاف احتجاج

   

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے چہارشنبہ کو یہاں امریکی سیبوں پر کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی جن میں پارٹی کے لیڈران و کارکنان شامل تھے ، نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سید سہیل بخاری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی معاشی حالت خراب کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا: ‘ہارٹیکلچر ہماری معشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے ، اس پر بھی لگاتار نشانہ سادھا جار ہا ہے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘گذشتہ برسوں کے دوران میوہ گاڑیوں کو لکھن پور میں روکا جاتا تھا جس سے میوہ خراب ہوجاتا تھا اور پھر اس کی ریٹ کم ہوجاتی تھی’۔موصوف ترجمان نے کہا کہ سیب کی صنعت سے وابستہ لاکھوں لوگوں کے مالی حالات خراب ہیں۔انہوں نے کہا: ‘سرکار کو چاہئے تھا کہ ان کو سپورٹ کرتی لیکن اس کے برعکس باہر کے سیب کو سستا کیا گیا تاکہ جموں وکشمیر کے سیب کا بھاؤ کم ہوجائے۔


ثانیہ ملہوترا تبو اور شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا تبو اور شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ثانیہ ملہوترا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوان میں کام کیا ہے ۔ اس سے قبل ثانیہ عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں کام کرچکی ہیں۔ثانیہ ملہوترا نے بتایا ہے کہ وہ اب کن اسٹارز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔