امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نےنیتن یاہو کو مجرم اور جھوٹا قرار دیا

   

واشنگٹن : امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مجرم اور جھوٹا قرار دے دیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب پر تنقید کرتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیلی انتہا پسند حکومت کی جانب سے امداد روکنے پر فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل میں اپنی کم ہوتی مقبولیت کیلئے کانگریس میں مہم چلانے آئے ہیں۔دوسری جانب حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کی تیز کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم کا تبصرہ خالص جھوٹ ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا تبصرہ اسرائیلیوں، امریکیوں اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے والا ہے۔
انگلینڈ میں چاقو کے حملے سے فوجی زخمی، ملزم گرفتار
لندن : انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں فوجی کو چاقو مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیفارم میں ملبوس تقریباً 40 سالہ فوجی کو منگل کی شام جلنگھم میں اس کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ فوجی پر حملہ کرنے والے24 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے پاس سے متعدد چاقو بھی برآمد کیے گئے۔دوسری جانب وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے فوجی پر حملے کو حیران کن قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کو دہشتگردی سے متعلق نہیں سمجھا جارہاہے ۔