واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا۔ بل ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے پیش کیا۔ چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی مدد کا وعدہ کیا گیا۔ بل میں ہندوستان کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور ناٹو جیسے اتحادیوں جیسے برتاؤ پر زور دیا گیا ہے۔ ہندوستان کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے اور کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی۔