امریکی سینیٹ میں یوکرین ، اسرائیل کی امداد کا بل منظور

   

واشنگٹن :امریکی سینیٹ نے منگل کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا بل منظور کیا۔ مجموعی طور پر 70 سینیٹرز نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جب کہ 29 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ امدادی پیکج میں یوکرین کے لیے تقریباً 60 ارب ڈالر اور اسرائیل کے لیے تقریباً 14 ارب ڈالر شامل ہیں۔پیر کے روز، ایوان زیریں کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ اگر یہ ایوان زیریں تک پہنچے تو وہ سینیٹ کے غیر ملکی امداد کے بل کو ایوان کے فلور پر غور کے لیے نہیں لائیں گے ۔