واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا، بل 32کے مقابلے میں 68ووٹوں سے منظور کیا گیا۔190رب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کیا جائے گا، امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے 50 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔بل منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرورسوخ کم کرنے کی کوشش کرے گی۔