امریکی سینیٹ کی غیر ملکی امداد کے بل پر بحث کیلئے ووٹنگ

   

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے 95 ارب ڈالر کے غیر ملکی امداد کے بل پر بحث شروع کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے ۔ یہ بل یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کو سیکیورٹی امداد فراہم کرے گا۔ سینیٹ نے جمعہ کی شام بل پر کام شروع کرنے کیلئے 64-19 سے ووٹ کیا۔ ووٹنگ ہفتہ کے آخر سے اگلے ہفتہ کے شروع تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔ سینیٹ ریپبلکنز نے چہارشنبہ کے روز 118 ارب ڈالر کے قومی سلامتی ضمنی پیکج کو روک دیا۔ پیکج میں یوکرین کیلئے 60ارب ڈالر، اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالر اور سرحدی پالیسی میں اصلاحات شامل ہیں۔ ریپبلکن کا دعویٰ ہے کہ بل میں اصلاحات غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کیلئے کافی نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی امداد کے بل میں یوکرین کیلئے 60 ارب ڈالر، اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالر کے علاوہ دیگر قومی سلامتی کی ترجیحات کے لیے فنڈنگ شامل ہے۔