امریکی شخص نے ریاضی کی مدد سے دولاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

   

نارتھ کیرولینا: علم ہی طاقت ہے کی ایک اچھی مثال امریکہ سے آئی ہے جہاں ایک نوجوان نے ریاضی کی مدد سے لاٹری کے انعام یافتہ نمبر کھوجنے کی کوشش کی جو کامیاب رہی۔ اس کے بعد وہ 192,941 ڈالرجیت گئے جو انڈین روپیوں میں 14950322 روپے کی رقم بنتی ہے۔ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ریلی سے تعلق رکھنے والے جوناتھن روبی نے ریاضیاتی مستقل (میتھمیٹکل کانسٹینٹ) پائی کی مدد لی ہے۔یہ کسی دائرے کے محیط (سرکمفرینس) اور قطر کے ریاضیاتی تعلق کو بیان کرتا ہے۔ اس کی قدر 3.1415 ہوتی ہے۔انہوں نے پائی کی قدر کی بنیاد پر ایک ایک ڈالر کے پانچ لاٹری ٹکٹ خریدے جو 3، 14،15، 31 اور 41 کو تھے اور یہ پائی کی مسلسل آگے بڑھتے ہوئے نمبروں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح وہ پانچ لاکھ 78 ہزار ڈالر انعام کا تیسرا حصہ جیتنے میں کامیاب رہے۔