* کیلیفورنیا : ایک 29 سالہ امریکی آرٹیوم مانوکین کو کیلیفورنیا کے ایک گردوارہ میں 2017 ء میں توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 16 ماہ سزائے قید دی گئی ۔ سزا مانوکین کو سابقہ آتشزدگی مقدمہ میں جرمانہ کے ساتھ ساتھ شروع ہوگی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب مانوکین کو سابق میں ڈکیتی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس نے فوجداری دھمکیاں دیتے ہوئے آٹو کی زبردست چوری کی تھی۔
50 سال قبل کالے کھلاڑی کو برطرف کرنے پر امریکی کالج کی معذرت خواہی
* ویومنگ: یونیور سٹی آف ویومنگ میں ایک معذرت نامہ 14 سیاہ فام کھلاڑیوں کو جاری کیا ہے جنہیں یونیورسٹی میں 1969 ء میں کالے افراد کو پادری بننے کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے کے ارادہ پر معطل کیا گیا تھا۔
