واشنگٹن: امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ورمونٹ میں امریکی شہریت کے حصول کیلئے انٹرویو دینے کیلئے آنے والے کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم حراست میں لے لیا۔محسن کے مہداوی کو ورمونٹ کے شہر کولچیسٹر میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سرویسز (یو ایس سی آئی ایس) کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔محسن کے مہداوی فلسطینی طلبہ کے ایک گروپ کے شریک بانی ہیں، اس گروپ کی تشکیل میں فلسطینی طالب علم محمود خلیل کا بھی اہم کردار تھا۔وکیل لونا دروبی نے حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن مہداوی اس امید میں امریکہ آئے تھے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کرنے کیلئے آزاد ہوں گے۔
، اور صرف اس طرح کی تقریر کیلئے انہیں سزا دی جائے گی۔ان کے وکلا نے ہیبیاس کارپس پٹیشن دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ امریکی حکومت ان کے سیاسی خیالات کی وجہ سے انہیں نشانہ بنا کر ان کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔