امریکی شہریوں میں ملازمتوں سے مستعفی ہونے کا رجحان مسلسل تیز

   

واشنگٹن : امریکہ میں 2ماہ کے دوران شہریوں میں ملازمتوں سے مستعفی ہونے کا رجحان تیز ہوگیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2021ء کو امریکہ میں استعفوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ستمبر میں لگاتار دوسرے ماہ ریکارڈ تعداد میں امریکی شہریوں نے ملازمتوں سے استعفے دیے۔ امریکی محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ملک بھر میں 44 لاکھ شہریوں نے اپنی ملازمتوں کو خیرباد کہا جو کہ مجموعی ملازمتوں کا 3فیصد ہے۔ اس تعداد نے اگست میں پیش کیے گئے 43 لاکھ استعفوں کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔