واشنگٹن 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بغداد میں ایک ایرانی اعلی فوجی عہدیدار کی فضائی حملے میں موت کے بعد امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری عراق سے نکل جائیں۔ قونصل خانہ نے کہا کہ تمام امریکی شہریوں کو فوری فضائی سفر کے ذریعہ عراق سے نکل جانا چاہئے اور جن کیلئے ایسا کرنا ممکن نہ ہو انہیں بذریعہ زمینی حمل و نقل کسی اور ملک کو چلے جانا چاہئے ۔