واشنگٹن،3جون(سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہریوں کی اکثریت سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حامی ہے اور صدر ٹرمپ کے جوابی سخت اقدامات کی طرفدار نہیں۔ یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے ۔امریکہ میں مظاہرے ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے کے خلاف جاری ہیں۔سروے کے مطابق 64 فیصد بالغ امریکی مظاہرین کے طرفدار ہیں۔ 27فیصد مخالف ہیں جبکہ نو فیصد کی اس بارے میں کوئی رائے نہیں۔